رسائی کے لنکس

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت پر بات چیت


امریکی وزیر دفاع جم میٹس ریاض کے فوجی مرکز پر سعودی مسلح افواج کے سربراہ عبدالرحمن البانیان سے ملاقات کررہے ہیں۔ 18 اپریل 2017
امریکی وزیر دفاع جم میٹس ریاض کے فوجی مرکز پر سعودی مسلح افواج کے سربراہ عبدالرحمن البانیان سے ملاقات کررہے ہیں۔ 18 اپریل 2017

امریکہ سعودی فوج کی ہتھیاروں کی ضرورت پوری کرنے کا ایک سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے اور حالیہ برسوں میں وہ اسے اربوں ڈالر مالیت کے ایف 15 لڑاکا جیٹ طیاروں سے لے کر کنٹرول اینڈ کمانڈ کے نظام تک فراہم کر چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مہینے سعودی کے دورے سے قبل واشنگٹن میں حکام ہتھیاروں کی فروخت کے اربوں ڈالر کے معاہدوں پر کام کررہے ہیں جن میں سے کچھ معاہدے نئے ہوں گے اور کچھ پہلے سے ہی پائپ لائن میں موجود ہیں۔

خبررساں ادارے روئیٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پہلے غیر ملکی دورے کی منزل سعودی عرب ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ وہ اپنے اس علاقائی اتحادی کے ساتھ رابطوں کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔

امریکہ سعودی فوج کی ہتھیاروں کی ضرورت پوری کرنے کا ایک سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے اور حالیہ برسوں میں وہ اسے اربوں ڈالر مالیت کے ایف 15 لڑاکا جیٹ طیاروں سے لے کر کنٹرول اینڈ کمانڈ کے نظام تک فراہم کر چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی مصنوعات کی پیداوار بڑھا کر اپنی معیشت کو ترقی دینا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

سابق صدر براک أوباما کے دور میں ایران کے جوہری تنازع پر معاہدے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں جو تناؤ پیدا ہوا تھا، واشنگٹن اور ریاض اسے دور کرنا اور رابطوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کے معاہدے کے خلاف تھا۔

نئے متوقع معاہدوں میں دفاعی فضائی میزائل نظام ٹی ایچ اے اے ڈی شامل ہے، جسے جنوبی کوریا میں استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس کی قیمت تقریباً ایک ارب ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ سیٹلائٹ سے منسلک کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام سی ٹو بی ایم سی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذرائع نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کثیر المقاصد بحری جنگی جہازوں اور ان پر نصب کیے جانے والے جدید آلات کا ایک معاہدہ بھی زیر غور ہے جس کی منظوری امریکی وزارت خارجہ سن 2015 میں پہلے ہی دے چکی ہے۔ اس کی مالیت کا تخمینہ ساڑھے گیارہ ارب ڈالر ہے۔ اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے کہ سعودی عرب وہ پہلا ملک ہوگا جسے امریکہ کئی عشروں میں جدید آلات سے لیس جنگی جہاز فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے گولہ بارود پر بھی پیش رفت متوقع ہے ۔ اس معاہدے پر عمل درآمد صدر أوباما نے سعودی عرب کے یمن کے ساتھ تنازع کے باعث روک دیا تھا۔

امریکہ ہتھیاروں اور دفاعی سازوں سامان کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG