رسائی کے لنکس

سعودی سفارت کار کے گھر پرامریکی اِمی گریشن کا چھاپہ


سعودی سفارت خانہ (فائل فوٹو)

سعودی سفارت خانہ (فائل فوٹو)

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ فلپینز سے تعلق رکھنے والی اِن دو نوں خواتین، جو اِن دِنوں واشنگٹن کے سعودی سفارت خانے میں کام کرتی ہیں، کا دعویٰ ہے کہ اُن کے ساتھ بدسلوکی کی جا رہی تھی

امریکی حکام ایک رپورٹ کی چھان بین کر رہے ہیں جِس میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن کے ایک دیہی علاقے میں واقع سعودی عرب کی ملکیت والے ایک گھر میں مبینہ طور پر انسانی تجارت کا ارتکاب ہو رہا تھا۔

اِمی گریشن اینڈ کسٹمز کے ادارے کے ترجمان، برینڈن منٹگمری کاکہنا ہےکہ ایجنٹوں نےمنگل کے روز ورجینیا کے میک لین علاقے میں واقع سعودی عرب کےسفارت کار کے اِس گھر میں مبینہ طور پر گھریلو غلامی کی شکار دو خواتین کو اپنی تحویل میں لیا۔

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ فلپینز سے تعلق رکھنے والی اِن دونوں خواتین، جو اِن دِنوں واشنگٹن کے سعودی سفارت خانے میں کام کرتی ہیں، کا دعویٰ ہے کہ اُن کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی تھی۔

امریکی حکام نے یہ اقدام ٹیلی فون ہاٹ لائن پر ملنے والے ایک سراغ کے نتیجے میں لیا۔

وہاں رہائش پذیر سعودی سفارت کار کی شناخت کےبارے میں کوئی بات معلوم نہیں ہوسکی۔ واشنگٹن کے سعودی سفارت خانے نے اِس معاملے میں تبصرے سے انکار کیا ہے۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کا اِمی گریشن اور کسٹمز سے متعلق ایک یونٹ اِس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG