رسائی کے لنکس

ایرانی راکٹ کی لانچنگ اشتعال انگیزی ہے: امریکہ


مسٹر احمدی نژاد نے سیارچوں کو مدار تک پہنچانے والے ملک میں بنائے ہوئے سِیمُرغ نامی ایک راکٹ اور تین نئے سیارچوں کی نقاب کُشائى بھی کی

وہائیٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز ایران کی جانب سے ایک راکٹ چھوڑنے کے واقعے کو ایک اشتعال انگیز کارروائی کہا ہے۔

ترجمان بِل برٹن نے کہا ہے کہ وہائیٹ ہاؤس ابھی تک کاوِش گر 3 میزائیل کو لانچ کرنے کی اطالاعات کا جائزہ لے رہا ہے ، جو کسی سیارچے کو زمین کے گرد مدار میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ یہ راکٹ سائینسی تحقیق کے لیے چھوڑا گیا ہے اور اُس میں ایک چوہے، دو کچھووں اور کچھ کِیڑوں سمیت زندہ جانوروں کو بھی بھیجا گیا ہے۔

صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران ، فوجی مقابلے کے لیے نہیں بلکہ سائنسی ترقی کے لیے کام کررہا ہے۔

مسٹر احمدی نژاد نے سیارچوں کو مدار تک پہنچانے والے ملک میں بنائے ہوئے سِیمُرغ نامی ایک راکٹ اور تین نئے سیارچوں کی نقاب کُشائى بھی کی۔

خلائى پروگرام کے بارے میں تہران کے عزائم بعض مغربی ملکوں کے لیے پریشان کن ہیں۔ اُنہیں خدشہ ہے کہ وہ ٹیکنالوجی جسے مصنوعی سیارچوں کو مدار تک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، اُسی ٹیکنالوجی کو جوہری بم لے جانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایران کے صدر نے یہ اعلان اُس وقت کیا ہے جب ملک میں خلا کا دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن ایران کے اسلامی انقلاب کی اُس سالگرہ کی تقریبات کا ایک حصّہ ہے ، جو 11 فروری کو منائى جائے گی۔

XS
SM
MD
LG