رسائی کے لنکس

ٹلرسن نیٹو وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے


امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن (فائل فوٹو)
امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن (فائل فوٹو)

قبل ازیں رواں ہفتہ ریکس ٹلرسن کے دفتر نے کہا تھا کہ وہ اپریل میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کر یں گے۔

امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نیٹو اتحاد میں شامل ملکوں کے وزرائے خارجہ سے آئندہ ہفتے ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں ان کی طرف سے یہ کہا گیا تھا کہ وہ اپریل میں ہونے والے نیٹو وزرائے خارجہ کی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹلرسن نٹیو کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ سے 31 مارچ کو برسلز میں ملاقات کریں گے۔

نیٹو ملکوں کے وزرائے خارجہ کا 5 اور 6 اپریل کو ایک اجلاس برسلز میں پہلے سے طے تھا۔ تاہم یہ واضح نہں کہ کیا نیا اجلاس اپریل میں ہونے والے اجلاس کی جگہ ہو گا۔ نیٹو کی طرف سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں رواں ہفتہ ریکس ٹلرسن کے دفتر نے کہا تھا کہ وہ اپریل میں ہونے والے نیٹو اتحاد کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے جس کی وجہ سے امریکہ کی انتظامیہ کی نیٹو اتحاد سے وابستگی کے عزم کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار نیٹو کو "متروک" قرار دے چکے ہیں اگرچہ ان کے نائب صدر مائیک پینس نے گزشتہ ماہ برسلز میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نیٹو اتحاد کے لئے امریکہ کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا تھا۔

دوسری طرف ٹلرسن اور امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس بھی نیٹو کے لئے حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹلرسن اپنے ترکی کے دورے کے بعد برسلز جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس بارے میں مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG