رسائی کے لنکس

امریکہ ، شام کے ساتھ مختلف امور پر تعاون کا خواہشمند ہے: نامزد سفیر


رابرٹ فورڈ سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دروان
رابرٹ فورڈ سینیٹ کمیٹی کی سماعت کے دروان

امریکی صدر براک اوباما کے شام کے لیے نامزد امریکی سفیر نے کہا ہے کہ شام میں سفیر کی تعیناتی سے مشرقِ وسطیٰ میں استحکام کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

رابرٹ فورڈ نے منگل کو سینیٹ کی امورِ خارجہ کی کمیٹی کو بتایا کہ، شام کا کہنا ہے وہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن، اور مستحکم اور محفوظ عراق کا خواہاں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ 2007ء میں ہر ماہ100غیر ملکی جنگجوعراق میں داخل ہوتے تھے، جب کہ اب تقریباً 10ایسے واقعات ہوتے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ شام اِن کی تعداد کم کرکے صفر تک لا سکتا ہے۔ فورڈ نے کہا کہ وہ شام میں مقیم بہت سے فلسطینی اور عراقی مہاجرین کی مدد کے لیےمزید طریقے تلاش کرنے کے لیے شام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ شام کو اِس بات پر قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جامع امن کے حصول کے ضمن میں، ایران اور لبنان میں قائم دہشت گرد گروپ حز ب اللہ، حکمتِ عملی کے طویل المدت مفاد سے وابستہ نہ رہیں۔

توثیق کی صورت میں، فورڈ ، شام کے لیےپانچ برسوں بعدتعینات کیے جانے والے پہلے امریکی سفیرہوں گے۔

فورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ جوں جوں مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی تناؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ضرور ت اِس بات کی ہے کہ امریکہ روزانہ ایسے اعلیٰ سطح کے عہدے داروں سےبات چیت کرتا رہے جو اثرو رسوخ کے مالک ہوں اورفیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہوں۔

سنہ 2005ء میں لبنان کے سابق وزیرِ اعظم رفیق الحریری کے قتل کے بعد امریکہ نے شام سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔ متعدد ممالک نے قتل کا الزام شام پر لگایا ہے، لیکن دمشق ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG