رسائی کے لنکس

ضابطہٴ کار میں ترمیم، سینیٹ میں روایتی’فِلی بسٹر‘ کا ہتھکنڈا ختم


نئے قوانین کے تحت 100 ارکان کی سینیٹ میں ’فِلی بسٹر‘ نامی طریقہٴ کار کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے درکار ووٹوں کی تعداد 60سے کم کرکے 51 کردی گئی ہے

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے جمعرات کے دِن ایک تاریخ اُس وقت رقم کی جب اُنھوں نے اپنے قوانین میں تبدیلی کی جِن کی رو سے عدلیہ اور انتظامیہ میں صدر اوباما کے نامزد کردہ افراد کو ری پبلیکنز کے لیے روکنا ممکن تھا۔

سینیٹ میں اِن قوانین میں تبدیلی کے حق میں 52 ووٹ آئے، جب کہ مخالفت میں 48 نے ووٹ دیا۔

یہ قوانین 200سال سے 100ارکان پر مشتمل سینیٹ کا حصہ تھے۔

نئے قوانین کے تحت 100 ارکان کی سینیٹ میں ’فِلی بسٹر‘ نامی طریقہٴ کار کی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے درکار ووٹوں کی تعداد 60سے کم کرکے 51 کردی گئی ہے۔

اپوزیشن جماعت اکثر عدلیہ اور انتظامیہ میں صدارتی نامزدگیوں کو روکنے کے لیے وہ طریقہٴ کار استعمال کرتی ہے جسے ’فِلی بسٹر‘ کہا جاتا ہے۔

ری پبلیکنز نے صدر اوباما کی نامزدگیوں کو روکنے کے لیے متعدد بار یہ ہتھکنڈا استعمال کیا ہے۔

امریکی نظام میں ’فِلی بسٹر‘سے مراد ایوان میں طویل اور غیر ضروری تقریروں کے ذریعے معاملے کو الجھا دینا ہے، جِس کے نتیجے میں کسی مسئلے سے متعلق ’ڈیڈلائن‘ بغیر کسی نتیجے گزر جاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG