رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری


امریکی سینیٹ نےمتفقہ طور پرنئی پابندیوں کے ایک پیکج کی منظوری دے دی ہےجِس کا مقصدحساس جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے پر ایران کو سزا دینا ہے۔

جِن پابندیوں کی جمعرات کو منظوری دی گئی اُن کی رو سے اُن کمپنیوں کو امریکی مارکیٹ سےخارج کردیا جائے گا، جو ایران کو پٹرولیم کی ایسی مصنوعات بیچنےمیں ملوث پائی گئیں جِن کی قدر میں اضافہ لایا گیا ہو۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں اِسی طرز کی پابندیوں پر بحث جاری ہے۔ اگلے ہفتے تک ایوان مجوزہ قانون سازی پر ووٹ دے گا۔ قانون کا درجہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کانگریس کے دونوں ایوان اِس کی منظوری دیں۔

کانگریس کی طرف سے ہونے والی قانونی سازی کے نتیجے میں ایسے غیرملکی بینک جو ایرانی اداروں یا ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ کاروبار کرتے ہوں اُن کی امریکی مالیاتی نظام تک رسائی بند ہو جائے گی۔

ایران کی طرف سے یورینیم کی افزودگی کو ترک کرنے سے انکار کے نتیجے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اِس ماہ ایران کے خلاف چوتھے دور کی پابندیوں کی منظوری دی۔ یورینیم کی افزودگی کے عمل کے ذریعے جوہری ہتھیار بنائے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG