رسائی کے لنکس

کارِ سرکار رواں رکھنے کے لیے درکار رقوم، سینیٹ میں بِل کی منظوری


اگر درکار رقوم کی منظوری نہ دی جاتی تو حکومت کے متعدد اداروں کے پاس روزمرہ اخراجات کے لیے پیسے میسر نہ ہوتے، جب کہ وفاقی مالی سال جمعے کے روز نصف شب ختم ہونے والا ہے

سینیٹ نے ایک بِل کی منظوری دی ہے جس کے تحت حکومتِ امریکہ کو کارِ سرکار جاری رکھنے کی مد میں مزید چند ماہ تک کے لیے رقوم میسر آ سکیں گی۔

سینیٹروں نے بدھ کے روز ایک جاری قرارداد کو منظور کیا، جس دوران بِل کی حق میں 72 جب کہ مخالفت میں 26 ووٹ پڑے۔ اب یہ قانون سازی ایوانِ نمائندگان کے سامنے پیش ہوگی، جو متوقع طور پر اِسے منظور کرے گی۔

یہ پیش رفت ایسے میں سامنے آئی ہے جب کانگریس کے چوٹی کے رہنماؤں نے مشی گن کے شہر فلنٹ کے پانی کے بحران کے حل کے سلسلے میں درپیش تعطل ختم کرنے پر رضامندی دکھائی۔ فلنٹ کی وکالت کرنے والے ڈیموکریٹ ارکان اب ری پبلیکن پارٹی کے نمائندوں کی یقین دہانیوں پر مطمئن دکھائی دیتے ہیں کہ انتخابات کے بعد اس کے معاملے پر رقوم کی فراہمی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اگر درکار رقوم کی منظوری نہ دی جاتی تو حکومت کے متعدد اداروں کے پاس روزمرہ اخراجات کے لیے پیسے میسر نہ ہوتے، جب کہ وفاقی مالی سال جمعے کے روز نصف شب ختم ہوجائے گا۔

بِل میں زیکا وائرس سے بچاؤ کے لیے 1.1 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جب کہ لوزیانہ اور دیگر ریاستوں میں امدادی کام کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی رقم کی منظوری دی گئی۔

اوباما انتظامیہ نے اس بِل کے خلاف بہت تگ و دو کی تھی، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ ایسے عمل کے نتیجے میں عالمی سطح پر اقتدار اعلیٰ کی صورت کے استثنیٰ کا بنیادی تصور بگڑ جائے گا، جس سے بیرونِ ملک امریکیوں کو خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG