رسائی کے لنکس

امریکی سینیٹ کی جانب سے روس کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق کرنے پر زور


امریکہ کے تین انتہائی اہم عہدیدارون نے سینیٹ پر زور دیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تازہ ترین جوہری معاہدے کو منظور کر لے۔

وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے منگل کے روز قانون سازوں کو بتانا کہ طویل المدت تخفیف ِ اسلحہ معاہدے سے امیریکہ زیادہ محفوظ ہو جائے گا۔

کلنٹن نے کہا کہ اسے منظور کرنے سے امریکہ کے مخالفوں کو خوب دھچکا لگے گا۔ اور امریکہ کے اس دعوے کی اور ان کوششوں کی تصدویق بھی ہوگی کہ وہ ایران اور شمالی کوریا میں اسلحے کی روک تھام کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے ۔

وزیر ِدفاع رابرٹ گیٹس اور جوائینٹ چیفس آف سٹاف چئیر مین، اڈمرل مائیک ملن نے بھی قانون سازوں کو یقین دہانی کرائی کہ اس معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ، حملے کی صورت میں اپنا دفاع نہیں کر پائے گا۔

وزیرِ خارجہ کلنٹن نے مزید کہا کہ ہر چند کہ روس اور امریکہ کے پاس دنیا بھر کے دورمار جوہری ہتھیاروں کا 90 صد ہے، امریکہ کی خواہش ہے کہ تخفیف ِ اسلحہ کے اسی طرح کے معاہدے وہ دوسرے مما لک کے ساتھ بھی کرے، جن میں چین بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG