رسائی کے لنکس

افغانستان: داعش سے جھڑپ، ایک امریکی فوجی ہلاک


افغان فوج (فائل)

افغان فوج (فائل)

پینٹاگان حکام نے بتایا ہے کہ یہ فوجی اہل کار اُس وقت ہلاک ہوا جب افغان افواج کے ہمراہ گشت کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈوائس پھٹا

امریکی فوجی اہل کاروں نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہٴ ننگرہار میں داعش کی افواج سے جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پینٹاگان حکام نے بتایا ہے کہ یہ فوجی اہل کار اُس وقت ہلاک ہوا جب افغان افواج کے ہمراہ گشت کے دوران ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈوائس پھٹا۔

جنرل جان نکلسن نے بتایا کہ ’’اِس نقصان پر ہمیں دلی صدمہ ہے‘‘۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہے۔

پینٹاگان نے کہا ہے کہ اس واقع کی تفتیش جاری ہے۔




XS
SM
MD
LG