رسائی کے لنکس

فیلاڈیلفیا : فیکٹری میں فائرنگ سے دو ہلاک


فیلاڈیلفیا : فیکٹری میں فائرنگ سے دو ہلاک
فیلاڈیلفیا : فیکٹری میں فائرنگ سے دو ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فیلاڈیلفیا میں کھانے کی اشیاء بنانے والی فیکٹری میں ملازم ایک خاتون نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے وہاں موجود دو افراد کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے حملہ آور خاتون کو جمعرات کی شب کرافٹ فوڈز کی فیکٹری کی دوسری منزل سے مختصر مزاحمت کے بعد گرفتار کر لیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے کچھ دیر قبل مشتبہ کارکن کو نوکری سے معطل کر نے کے بعد فیکٹری سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ لیکن وہ بندوق سے لیس ہو کر واپس لوٹی اور اپنے ساتھی کارکنوں پر فائرنگ کر دی۔

حادثے کے وقت فیکٹری میں تقریباً ایک سو افراد موجود تھے اور جائے وقوع کے قریب موجود سات کارکنوں نے ایک کمرے میں پناہ لے کر اپنی جان بچائی۔

XS
SM
MD
LG