رسائی کے لنکس

اسنوڈن ہانگ کانگ سے ماسکو روانہ: چینی اخبار


ایڈورڈ اسنوڈن
ایڈورڈ اسنوڈن

ہفتہ کو وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے ہانگ کانگ سے اسنوڈن کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا

چین کے ایک اخبار نے خبر دی ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی ایجنسی کا سابق کارکن ایڈورڈ اسنوڈن ہانگ کانگ سے ایک طیارے کے ذریعے ماسکو کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

’دی ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق ایروفلوٹ کی ایک پرواز کے ذریعے اسنوڈن اتوار کی صبح ہانگ کانگ سے ماسکو کے لیے روانہ ہوا۔

اسنوڈن یو ایس نیشنل سکیورٹی ایجنسی سے ملازمت چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کے ساتھ حال ہی میں ہانگ کانگ چلا گیا تھا۔ اس نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ معلومات میں بتایا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس دنیا بھر کے انٹرنیٹ اور فون صارفین کے ریکارڈ کا ذخیرہ موجود ہے۔

بعض اطلاعات کے مطابق اسنوڈن آئس لینڈ یا ایکواڈور میں پناہ حاصل کرسکتا ہے۔

آئس لینڈ کی وزارت داخلہ نے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ اسنوڈن نے باضابطہ طور پر پناہ کے لیے درخواست نہیں دی ہے اور ایسی درخواست صرف وہی دے سکتا ہے جو پہلے سے اس ملک میں موجود ہو۔

ہفتہ کو وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا تھا کہ واشنگٹن نے ہانگ کانگ سے اسنوڈن کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جسے امریکی نگرانی کے خفیہ پروگرام کو افشا کرنے اور جاسوسی کے الزامات کا سامنا ہے۔
XS
SM
MD
LG