رسائی کے لنکس

افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی کو 3 برس قید


افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی کو 3 برس قید

افغان شہریوں کے قاتل امریکی فوجی کو 3 برس قید

امریکی فوجی حکام نے افغان شہریوں کے قتل میں ملوث ایک فوجی کو تین برس قید کی سزا سنائی ہے۔

مذکورہ سزا کا اعلان اسپیشلسٹ ایڈم ون فیلڈ کے خلاف ریاست واشنگٹن کے 'لیوس مک کارڈ' نامی فوجی مرکز میں جاری کورٹ مارشل کے اختتام پر جمعہ کو کیا گیا۔

ون فیلڈ کی افغانستان میں ایک تصویر (فائل)

ون فیلڈ کی افغانستان میں ایک تصویر (فائل)

23 سالہ ون فیلڈ نے مقدمے کے دوران نادانستگی میں قتل اور منشیات کے استعمال کا اعتراف کیا تھا۔ ملزم فوجی اہلکارکے عہدے میں کمی کرتے ہوئے اسے خراب برتاؤ کی بنیاد پر فوج سے برطرف بھی کردیا گیا تھا۔

ون فیلڈ 'اسٹرائیکر بریگیڈ' نامی انفنٹری یونٹ کے ان پانچ اراکین میں سے ایک ہے جن پر تین افغان شہریوں کے قتل کا الزام ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کی کارروائی اس طرح انجام دی تھی کہ مقتول افغان شہریوں کو لڑائی کے دوران مرنے والوں کے طور پر پیش کیاجاسکے۔

ون فیلڈ کا موقف ہے کہ اس پر قتل کی اس واردات میں شرکت کےلیے دباؤ ڈالا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق قتل کے اس مقدمے کا مرکزی ملزم اور یونٹ کا مبینہ لیڈر اسٹاف سارجنٹ کیلون گبس زیرِحراست ہے جس کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی رواں برس کے اختتام پر شروع ہوگی۔

XS
SM
MD
LG