رسائی کے لنکس

امریکی بحریہ کی مدد سے بحری قزاقوں کا حملہ پسپا


امریکی بحریہ کی مدد سے بحری قزاقوں کا حملہ پسپا
امریکی بحریہ کی مدد سے بحری قزاقوں کا حملہ پسپا


امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ اُس کے جوان سمندری ڈاکوؤں کی اُس کشتی پر چڑھ گیے، جس نے خلیج عدن میں ایک کمرشل جہاز پر حملہ کیا تھا۔

بحریہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک تباہ کن جہاز یو ایس ایس پِنکنی نے امداد کے لیے ایم وی نافت الیمن سے ملنے والے ایک پیغام کے جواب میں کارروائى کی تھی۔

پِنکنی نے کمرشل جہاز کی مدد کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کو روانہ کردیا تھا۔ لیکن نافت الیمن پر موجود سکیورٹی کی ایک ٹیم نے مدد کے پہنچنے سے پہلے ہی ڈاکوؤں مار بھگایا۔

بحریہ نے کہا ہے کہ بعد میں امریکہ کے ایک اور تباہ کن جہاز گائیڈڈ میزائیل سے مسلح یو ایس ایس پورٹر نے بحری قزاقوں کی ایک مشتبہ کشتی کوروک لیا اور بحریہ کی ایک ٹیم اُس کشتی میں اُتر گئى۔یہ واضح نے کہ آیا اُس ٹیم نے کسی کو گرفتار کیا یا کوئى ہتھیار ضبط کیے۔

یہ بدھ کے روز کا واقعہ ہے لیکن اس کی اطلاع اتوار کو دی گئى ہے۔
نافت الیمن اگر چہ یمن کی ملکیت ہے ، لیکن یہ جہاز شمالی کوریا کے پرچم تلے سفر کرتا ہے اور اس طرح یہ واقعہ گہرے سمندروں میں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان تعاون کی ایک نادر مثال بن گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG