رسائی کے لنکس

امریکی وزارت خارجہ: بھارتی نژاد خاتون کی اہم عہدے پر نامزدگی


سینیٹ سے اپنی نامزدگی کی توثیق کے بعد بسوال بھارت یا جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلی شخصیت ہوں گی جو وزارت خارجہ کے ’ساؤتھ ایشیا بیورو‘ کی سربراہی کریں گی۔

صدر براک اوباما نے نیشا دیسائی بسوال کو امریکی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا بیورو کی بطور سربراہ نامزد کیا ہے۔

سینیٹ سے اپنی نامزدگی کی توثیق کے بعد بسوال بھارت یا جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلی شخصیت ہوں گی جو وزارت خارجہ کے ’ساؤتھ ایشیا بیورو‘ کی سربراہی کریں گی۔

امریکی وزارت خارجہ میں ’ساؤتھ ایشیا بیورو‘ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ اور بھوٹان سے متعلق امریکہ کی خارجہ پالیسی کے اُمور پر نظر رکھتا ہے۔

نیشا بسوال اس وقت امریکہ کے بین الاقوامی مالیاتی ادارے ’یو ایس ایڈ‘ میں نائب منتظم کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

یو ایس ایڈ کے موجودہ سربراہ راجیو شا بھی بھارتی نژاد امریکی شہری ہیں۔

نیشا بسوال کی نامزدگی اس لحاظ سے منفرد ہے کہ ’ساؤتھ ایشیا بیورو‘ کے ماضی میں تمام سربراہان امریکی سفارت کار ہی رہے ہیں۔ تاہم اس بیورو میں درمیانے درجے کے عہدوں پر دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکہ نژاد شہری ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت سے متعلق اُمور کے بارے میں تعینات کیے گئے کسی امریکی نژاد بھارتی عہدیدار پر کبھی جانبداری کا الزام نہیں لگا لیکن پاکستانی میڈیا کے بعض حصوں میں ایسی تعیناتیوں کے بارے میں خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔

تاہم نیشا بسوال اور راجیو شا کے پاکستان کے بارے میں کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے اور اس کی ایک وجہ شاید یہ بھی ہے کہ یو ایس ایڈ کے تحت بھارت سے زیادہ پاکستان میں منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG