رسائی کے لنکس

بحیرہٴجنوبی چین کے خطے پر نظر رکھی جائے گی: امریکہ


فائل
فائل

امریکی محکمہٴخارجہ نے پیر کے دِن کہا ہے کہ امریکہ علاقے کی پہاڑیوں، گھاٹیوں اور کناروں کے گِرد کی صورتِ حال کی نگرانی کرتا رہے گا

امریکہ کا کہنا ہے کہ اُس کی طرف سے متنازع بحیرہٴجنوبی چین، ’اسپارٹلیز‘ اور ’پاراسیل‘ کے جزیروں کی نگرانی کا کام جاری رہے گا، تاکہ اِس بات کا اندازہ لگایا جاتا رہے آیا اِس علاقائی تنازع کے سلسلے میں کشیدگی میں کمی لانے کے اقدامات لیے جا رہے ہیں۔

امریکی محکمہٴخارجہ نے پیر کے دِن کہا کہ امریکہ علاقے کی پہاڑیوں، گھاٹیوں اور کناروں کے گِرد کی صورتِ حال کی نگرانی کرتا رہے گا۔

اِس عہدے دار نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سڈنی آمد پر کہی۔ کیری آسٹریلیا کے دفاع اور خارجہ امور کے وزراٴ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔


چین کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز امریکہ پر تناؤ میں اضافہ کرنے کا الزام لگایا۔

اُس نے تمام دعوے داروں سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں رضاکارانہ طور پر تمام بحری سرگرمیاں منجمد کر دیں۔

امریکہ نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ بحیرہٴجنوبی چین میں برونائی، ملائیشیا، ویتنام اور فلپائین کے ساتھ علاقائی تنازعات کو فوجی طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے، جب کہ وہ تائیوان کے شمال مشرق میں واقع غیرآباد کئی جزیروں کے معاملے پر جاپان کے خلاف حقِ ملکیت کا دعویدار ہے۔

XS
SM
MD
LG