رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا و امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت میں مدد کے لیے جنوبی کوریا میں لگ بھگ اٹھائیس ہزار امریکہ کے فوجی موجود ہیں۔

جنوبی کوریا اور امریکہ نے سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ پڑوسی ملک شمالی کوریا ان مشقوں پر اعتراضات کرتا آیا ہے اور اُس کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے کی تیاری ہے۔

ان اہم مشقوں کا آغاز پیر کو ہوا۔ شمالی کوریا مشترکہ جنگی مشقوں کے آغاز سے قبل مسلسل ان کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے یہ دھمکی بھی دیتا رہا ہے کہ شمال و جنوب کے منقسم خاندانوں کے درمیان ملاقات کو منسوخ کر دے گا لیکن بعد میں ایسا نہیں کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشقیں زیادہ تر کمپیوٹر پر حکمت عملی کی تیاری تک ہی محدود رہیں گی جب کہ دوسرے مرحلے میں آٹھ ہفتوں کی مشقوں میں زمینی، فضائی اور بحریہ فوجی شرکت کریں گے۔

شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت میں مدد کے لیے جنوبی کوریا میں لگ بھگ اٹھائیس ہزار امریکہ کے فوجی موجود ہیں۔
XS
SM
MD
LG