رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان میں لڑائی جاری، امریکہ کا پُرامن رہنے پر زور


صدر کیر اور رک مچار (فائل)

صدر کیر اور رک مچار (فائل)

جمعرات کی شام سے شہر کے ایک اسپتال کے قریب واقع سکیورٹی چوکی پر فائرنگ کی ابتدا ہوئی، جب مچار کے وفادار ساتھیوں کی صدر کے حامیوں سے چھڑپ ہوئی جس میں کیر کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے

امریکی محکمہٴ خارجہ نے ہفتے کے روز جنوبی سوڈان میں امن کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے، جب دارالکومت جوبہ میں متحارب دھڑے آمنے سامنے ہیں، اور ملک کی آزادی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکی بیان میں صدر سالوا کیر کی وفاداروں اور اُن کے رقیب کی پشت پناہی کرنے والے لڑاکوں، موجودہ نائب صدر رک مچار پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’’جھگڑا چھوڑ کر جنگ بندی اختیار کریں‘‘۔

جمعرات کی شام سے شہر کے ایک اسپتال کے قریب واقع سکیورٹی چوکی پر فائرنگ کی ابتدا ہوئی، جب مچار کے وفادار ساتھیوں کی صدر کے حامیوں سے چھڑپ ہوئی جس میں کیر کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے۔

کچھ ہی گھنٹے بعد، جب دو اہل کاروں کی صدارتی محل میں ملاقات ہوئی، اقوام متحدہ کے مبصرین نے اندرون شہر سے بے دخل مہاجرین کی کیمپ کے قریب شدید فائرنگ اور گولہ باری کی اطلاع دی ہے۔

ابتدائی طور پر حالیہ لڑائی کے بارے میں نہ تو کیر ناہی مچارکو ئی وضاحت کر پائے ہیں، لیکن اُنھوں نے اپنے ماننے والوں کو پُرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔

XS
SM
MD
LG