رسائی کے لنکس

امریکہ اور جنوبی کوریا کی تجارتی معاہدے پر بات چیت


امریکہ اور جنوبی کوریا کی تجارتی معاہدے پر بات چیت
امریکہ اور جنوبی کوریا کی تجارتی معاہدے پر بات چیت

امریکہ اور جنوبی کوریا کے اعلیٰ حکام منگل کو سان فرانسسکو میں التواء کے شکار دوطرفہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کے آئندہ ماہ سیول کے دورے سے قبل تجارتی معاہدے سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے تحفظات کو دور کرنے کی آخری کوشش ہے۔

ایشیا کے لیے امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کرٹ کیمبل (Kurt Campbell) نے پیر کو اشارہ دیا تھا کہ امریکہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہتا ہے جو گذشتہ تین برس سے التواء کا شکار ہے۔

کیمبل کے مطابق یہ ”انتہائی ضروری“ ہے کہ طرفین اس سلسلے میں کامیاب ہوں کیوں کہ وہ ناکامی کی متحمل نہیں ہو سکتے۔

اس مجوزہ معاہدے پر ابتدائی مذاکرات سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں ہوئے تھے لیکن مسٹر اوباما کی ڈیموکریٹک پارٹی کی حامی مزدور تنظیموں نے اس معاہدے بالخصوص اس میں شامل ان نکات کی سخت مخالفت کی ہے جس کے ذریعے گاڑیوں کی تجارت کی جائے گی۔

امریکہ گوشت کی تجارت سے متعلق ضوابط میں تبدیلیوں کا بھی خواہشمند ہے۔

XS
SM
MD
LG