رسائی کے لنکس

ڈسکوری کا آخری مشن، خلا نوردوں کی چہل قدمی مکمل


ڈسکوری کا آخری مشن، خلا نوردوں کی چہل قدمی مکمل
ڈسکوری کا آخری مشن، خلا نوردوں کی چہل قدمی مکمل

خلائی شٹل ڈسکوری کے آخری مشن کے دوران دو امریکی خلا نوردوں نے زمین کے مدار میں خلائی چہل قدمی مکمل کر لی ہے۔

اسٹیو بوون اور ایلون ڈریو نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر چھ گھنٹے تک مختلف کام سر انجام دیے جن میں ایک ناکارہ پمپ سے امونیا گیس کا اخراج بھی شامل تھا۔

اس مشن کے دوران خلانوردوں کی یہ دوسری خلائی چہل قدمی تھی۔

شٹل ڈسکوری اتوار کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جدا ہونے کے بعد زمین پر واپسی کے لیے دو روزہ سفر کا آغاز کرے گی۔

ڈسکوری کو پہلی مرتبہ 1984ء میں خلا میں چھوڑا گیا تھا اور یہ اُس کا 39 واں اور آخری مشن ہے۔

شٹل کے ریٹائر ہونے کے بعد اسے واشنگٹن کے سمتھ سونین میوزیم یا دارالحکومت کے نواحی علاقے میں عجائب گھر کی ایک اور تنصیب میں نمائش کے لیے رکھ دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG