رسائی کے لنکس

ازخود بجٹ کٹوتیاں ٹھیک نہیں: صدر اوباما


.
.

صدر اوباما منگل کے روز ’سٹیٹ آف ورجینیا‘ میں صنعتی شعبے سے وابستہ افراد سے خطاب کر رہے تھے

امریکی صدر براک اوبامہ نے جمعے سے از خود نافذالعمل ہونے والی85 ارب ڈالر کی بجٹ کٹوتیوں سے بچنے کے سلسلے میں کارآمد اقدام کے لیے کہا ہے۔

صنعتی شعبے سے وابستہ افراد سے ایک ملاقات میں صدر اوباما نے ان بجٹ کٹوتیوں کو ’غلط‘، ’ناگوار‘، ’غیر شفاف‘ اور ’خود کردہ نا روا زخم‘ قرار دیا۔

صدر اوباما منگل کے روز ’سٹیٹ آف ورجینیا‘ میں صنعتی شعبے سے وابستہ افراد سے خطاب کر رہے تھے۔

صدر اوباما نے اس موقعے پر ریپبلکنز کو سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی جانب سے محصولات کی مد میں اضافے کے لیے امریکہ میں امرا اور بڑی کمپنیوں کے ٹیکسوں میں اضافے کو قبول کرنے پر زور دیا۔ لیکن اس سلسلے میں کسی باضابطہ مذاکرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی ایوان ِ نمائندگان کے ریپبلکن سپیکر جان بینر کا کہنا ہے کہ ایوان نے اس سلسلے میں دو بل پاس کیے جن کی ابھی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔

سپیکر بینر کے الفاظ میں، ’ہم نے ایوان میں دو مرتبہ ایک بل پاس کیا۔ اس سے پہلے کہ ہم تیسری مرتبہ یہ بل پاس کریں سینیٹ کو چاہیئے کہ وہ اس بارے میں کچھ کرے۔‘

دوسری طرف ڈیموکریٹک سینیٹر ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ ریپبلکنز کی جانب سے اخراجات پر قابو پانے کا اصرار امریکہ کی معیشت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔
XS
SM
MD
LG