رسائی کے لنکس

امریکی وزارت خارجہ کا کمپیوٹر نظام ’ہیک‘


امریکی وزارت خارجہ اس (ای میل نطام) کی بندش کے معاملے کو اس وقت حل کرے گی جب پیر یا منگل کو حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

امریکی وزرات خارجہ نے ایک مشتبہ ہیکرز حملے کے بعد اپنے غیر حساس ای میل کے نطام کو بند کر دیا، ماضی میں ایسے غیر معمولی اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

تکنیکی عملہ حملے کے بعد ممکنہ نقصان کی بحالی کا کام کر رہا ہے، حملہ تقریباً اسی وقت ہوا جب گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے کمپیوٹر پر ہونے والے حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے ای میل کے نظام پر حملے کے بعد محکمہ ڈاک اور قومی موسیماتی سروس سمیت کئی امریکی سرکاری اداروں نے اپنی ویب سائٹس پر حملوں کی اطلاع دی۔

اس سے پہلے ہونے والے حملوں کا الزام چینی اور روسی ہیکروں پر عائد کیا گیا لیکن اس کی عام ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی وزارت خارجہ اپنے اس متاثرہ (ای میل نطام) کی بندش کے معاملے کو اس وقت حل کرے گی جب پیر یا منگل کو حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG