رسائی کے لنکس

امریکی ویزا فیس میں اضافہ


امریکی ویزا فیس میں اضافہ

امریکی ویزا فیس میں اضافہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ سیر و تفریح، بزنس، پڑھائی اور کام کی اجازت کے ویزے کی درخواست کی فیس میں اضافہ کررہا ہے۔

محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیس بڑھانے کی سکیورٹی کے اضافی اقدامات سمیت کئی وجوہات کی بنا پر ویزے کی سابقہ فیس سے کارروائی کے اخراجات پورے نہیں ہورہے تھے۔

چارجون سے، ٹورسٹ، بزنس اور اسٹوڈنٹ ویزا کی فیس سابقہ 131 ڈالر کی بجائے 140 ڈالر ہوگی جب کہ اب ورک ویزا فیس 150 ڈالر اور امریکی شہریوں کی منگیتروں کے لیے ویزا فیس 350 ڈالر ہوگی۔

ٹریٹی ٹریڈر یا ٹریٹی انوسٹر کی ویزا فیس 390 ڈالر ہے۔ ٹریٹی ٹریڈر یا ٹریٹی انوسٹر امریکہ میں کاروبار لانے والے غیر ملکی شہری ہیں ۔

XS
SM
MD
LG