رسائی کے لنکس

امریکہ، فرانس سب وے نظام کو دہشت گردی کا خطرہ: عراقی وزیرِاعظم


فائل
فائل

یہ بات عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اخبار نویسوں کو بتائی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات غیر ملکی شدت پسندوں سے حاصل کی گئی ہیں، جو عراق میں داعش کے ہمراہ جنگ لڑتے ہوئے پکڑے گئے ہیں

عراق کا کہنا ہے کہ اُس کےپاس ’قابلِ بھروسہ‘ شواہد موجود ہیں، جِن سے پتا چلتا ہے کہ امریکہ اور فرانس کے سب وے نظاموں کو دہشت گرد خطرہ لاحق ہے۔

وزیر اعظم حیدر العبادی نے جمعرات کے روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ یہ اطلاعات غیر ملکی شدت پسندوں سے حاصل کی گئی ہیں، جو عراق میں داعش کے ہمراہ جنگ لڑتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اُنھیں اِس طرح کے منصوبوں کا کوئی علم نہیں۔


قومی سلامتی کونسل کی خاتون ترجمان، کیٹلین ہائیڈن نے بتایا ہے کہ اِس بات کا تعین عراقی ساجھے داروں کی طرف سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

امریکہ اور فرانس نے عراق میں دولت اسلامیہ کے اہداف پر فضائی حملے کیے ہیں، جہاں شدت پسند گروہ نے کافی علاقے ہتھیا لیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG