رسائی کے لنکس

امریکہ عراق کو ڈرونز اور میزائل فراہم کرے گا


وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ امریکہ رواں برس عراق کو نگرانی کے لیے مزید ڈرون طیارے اور ہیل فائر میزائل فراہم کرے گا لیکن ان کے بقول تنازع کو حل کرنے کے لیے عراق ہی کو مقدم رہنا ہوگا۔

امریکہ نے القاعدہ اور اس کے اتحادیوں سے لڑائی کے لیے عراق کی کوششوں میں معاونت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ملک کو مزید فوجی ساز و سامان مہیا کرے گا۔

امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے عراق کے وزیراعظم نوری المالکی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں عراق میں انتہا پسندوں کےخلاف کارروائیوں کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ امریکہ رواں برس عراق کو نگرانی کے لیے مزید ڈرون طیارے اور ہیل فائر میزائل فراہم کرے گا لیکن ان کے بقول تنازع کو حل کرنے کے لیے عراق ہی کو مقدم رہنا ہو گا۔

پیر کو مسٹر مالکی نے فلوجہ کے باسیوں اور قبائل پر زور دیا تھا کہ وہ شہر سے القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں کو ’’بے دخل‘‘ کرے تاکہ ان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی جاسکے جو کہ حکام کے بقول آئندہ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔

ٹیلی ویژن پر ان کا یہ پیغام ایک ایسے وقت آیا جب بہت سے خاندان ممکنہ لڑائی کی وجہ سے علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔

عراقی کے فوجیوں نے فلوجہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، جو صوبہ انبار کے مغربی علاقے میں واقع ہے،جس کی اکثریتی آبادی سنیوں پر مشتمل ہے، اور گذشتہ ہفتے اُس کے صوبائی دارالحکومت رمادی کے زیادہ تر حصوں میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے قبضہ کر لیا تھا۔
XS
SM
MD
LG