رسائی کے لنکس

ٹیکسوں میں چھوٹ، دوسال کے لئے توسیع


ٹیکسوں میں چھوٹ، دوسال کے لئے توسیع
ٹیکسوں میں چھوٹ، دوسال کے لئے توسیع

ساڑے آٹھ سو ارب ڈالر کا ٹیکسوں میں چھوٹ کا پیکج اس سمجھوتے کا نتیجہ ہے جو حال ہی میں صدر اوباما نے حزب اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے ساتھ کیا تھا۔

امریکی صدر براک اوباما نے جمعے کو ٹیکسوں میں چھوٹ کے قانون پر دستخط کر دئیے ہیں جس کے بعد سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں دی جانے والی ٹیکسوں میں چھوٹ آئیندہ دوسال تک کے لئےبڑھا دی گئی ہے۔

ساڑے آٹھ سو ارب ڈالر کا ٹیکسوں میں چھوٹ کا پیکج اس سمجھوتے کا نتیجہ ہے جو حال ہی میں صدر اوباما نے حزب اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے ساتھ کیا تھا۔ باوجود اس کے کہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اس سمجھوتے پر اختلافات تھے سینیٹ نے اسے بدھ کو منظور کرلیا تھا۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں چھوٹ سے معیشت میں بہتری آئے گی اور امریکی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

اس قانون کے تحت ملک کے درمیانے درجے اور امیرطبقوں کو ٹیکسوں میں وہ چھوٹ ملنی جاری رہے گی جس کا نفاذ سابق صدر جارج بش کے دور میں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ بےروزگارامریکیوں کے لئے دئیے جانے والے مالی فوائد بھی تیرہ ماہ تک نافذالعمل رہیں گے۔ یہ چھوٹ اس ماہ کے آخر میں ختم ہونی تھی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی کوشش تھی کہ کروڑ اور ارب پتی امریکی امرا کی جائیدادوں پر ٹیکس کی شرح 35فی صد سے بڑھا کر 45فی صد کی جائے مگر وہ ٕمخالف جماعت کے ساتھ اس پر سمجھوتا کرنے میں ناکام رہے۔



XS
SM
MD
LG