رسائی کے لنکس

اللبی کی عدالت میں پیشی، اقبالِ جرم سے انکار


اسکیچ
اسکیچ

سماعت کے دوران، اللبی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ اُن پر 1998ء میں مشرقی افریقہ میں امریکہ کے دو سفارت خانوں پر بم حملوں کا الزام ہے

لیبیا سے تعلق رکھنے والے مشتبہ دہشت گرد، ابو انس اللبی کو منگل کے روز نیو یارک کی ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران، اللبی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ اُن پر 1998ء میں مشرقی افریقہ میں امریکہ کے دو سفارت خانوں پر بم حملوں کا الزام ہے۔

مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے، اللبی کو امریکی خصوصی افواج کی طرف سے پانچ اکتوبر کو طرابلس میں ہونے والی ایک کارروائی کے دوران پکڑ لیا گیا تھا، اُسے امریکی بحریہ کے جہاز پر حراست میں رکھے جانے کے بعد، پیر کو نیو یارک منتقل کیا گیا۔

اللبی پر، جِن کا پورا نام نازح عبد الحامد الرقئی ہے، اُن کے خلاف ایک عشرے سے زائد عرصے سے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں الزامات عائد ہیں۔ اُن پر مبینہ طور پر کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر ہونے والے بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

سنہ 1998 کے اِن حملوں میں 200سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جِن میں 12امریکی بھی شامل ہیں۔

یہ مشتبہ شخص ایف بی آئی کی طرف سے جاری کی گئی فہرست میں اشتہاری دہشت گردوں میں صف اول کے ملزم ہیں۔ اللبی کے اہل خانہ اس الزام سے انکار کرتے ہیں کہ اُن کا القاعدہ سے تعلق ہے۔

امریکی بحریہ کے جہاز پر حراست کے دوران، انٹیلی جنس اہل کاروں نے اللبی سے تفتیش کی تھی۔
XS
SM
MD
LG