رسائی کے لنکس

دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے شبے میں نیویارک سے دو افراد گرفتار


دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے شبے میں نیویارک سے دو افراد گرفتار
دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے شبے میں نیویارک سے دو افراد گرفتار

قانون نافذ کرنے والے امریکی عہدے داروں کا کہناہے کہ انہوں نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر نیویارک شہر میں دہشت گردی کے ایک منصوبے کے لیے ہتھیار خرید خریدنے کی کوشش کا شبہ ہے۔

خبروں میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہیں بدھ کو دیر گئے ایک پولیس کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ بندوقیں اور ہینڈ گرنیڈ خریدنے کی کوشش کررہے تھے۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد پر ریاست نیویارک کے دہشت گردی کے قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے ایک کے بارے میں کہاگیا ہے کہ اس کا تعلق شمالی افریقہ سے ہے۔

نیویارک کے محکمہ پولیس کا انٹیلی جنس ڈویژن ان افراد کی نگرانی کررہاتھا۔ خبروں میں عہدے داروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے اس کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز کے خفیہ آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاک کے بعد سے نیویار ک کے حکام کسی بھی خطرے کے مقابلے کے لیے انتہائی الرٹ ہیں۔

تقریباً دس سال قبل گیارہ ستمبر2011ء میں ایک دہشت گرد حملے میں نیویارک میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دو بلند وبالا عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی تھیں۔ یہ حملہ دو مسافر طیاروں کو اغوا کرنے کے بعد عمارت سے ٹکرا کرکیا گیاتھا، جن میں تقریباً تین ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG