رسائی کے لنکس

امریکہ میں ایف بی آئی کا آٹھ گھروں پر چھاپہ

  • ب

امریکہ میں ایف بی آئی کا آٹھ گھروں پر چھاپہ

امریکہ میں ایف بی آئی کا آٹھ گھروں پر چھاپہ

امریکہ کی فیڈرل بیورو اآف انویسٹیگیشن ”ایف بی آئی“نے دہشت گردی کے خلاف اپنی تحقیقات کے سلسلے میں وسطی امریکہ میں آٹھ گھروں پر چھاپے مارے۔

قانون نافذکرنے والی ایجنسی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے بارے میں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے اُس کے اہلکاروں نے شکاگو میں دو جب کہ Minneapolis میں چھ گھروں کی تلاشی لی ۔ تحقیقاتی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی آبادی کو فوری طور پر کوئی خطر ہ نہیں ہے۔

Minneapolis کے رہائشی اور جنگ مخالف سرگرم کارکن Mick Kelly نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کی طرف سے جن گھروں کی تلاشی لی گئی اُس میں اُن کاگھر بھی شامل ہے۔ اُنھوں نے امریکی حکومت پرانھیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ جنگ مخالف ایک اور کارکن Jess Sundinنے بھی کہا ہے کہ اُن کے گھرکی بھی تلاشی لی گئی ہے۔

رپبلکن پارٹی کے2008ء میں ہونے والے قومی کنونشن کے موقع پر ہونے والے جنگ مخالف مظاہروں کے قائدین میں Kelly اور Sundin بھی شامل تھے۔

ایف بی آئی نے کہا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG