رسائی کے لنکس

’امریکہ یمن کو انسداد دہشت گردی میں مدد دے گا‘


امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس (فائل فوٹو)
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس (فائل فوٹو)

امریکہ کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ یمن اور دوسرے ملکوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں سے نمٹنے کا بہترین طریقہ مقامی سکیورٹی فورسز کی معاونت ہے۔

منگل کو واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گیٹس کا کہنا تھا کہ یمن نے اِن مقامی جنگجوﺅں سے مقابلہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو ایک اور جنگ کی ضرورت نہیں ہے۔

یمن میں سرگرم القاعدہ کی شاخ نے گزشتہ ماہ مال بردار طیاروں کے ذریعے دو بم امریکی شہر شیکاگو بھیجنے کی سازش کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


گیٹس کے مطابق امریکہ کی سربراہی میں کی جانے والی کوششوں کے باعث پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں موجود القاعدہ کے عناصر پر دباﺅ بڑھا ہے اور اب یہ دہشت گرد تنظیم صومالیہ، یمن اور شمالی افریقہ تک پھیل گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG