رسائی کے لنکس

عبدالعزیز حقانی عالمی دہشت گرد قرار


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

گزشتہ سال اگست میں امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام "ریوارڈز فار جسٹس" کے تحت عبدالعزیز حقانی کی گرفتاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

امریکہ نے دہشت گرد گروپ "حقانی نیٹ ورک" کے ایک سینیئر رہنما عبدالعزیز حقانی کو عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اُن کا نام خصوصی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد عبدالعزیز سے متعلق تمام اثاثے جو امریکی دائرہ اختیار میں آتے ہیں منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں پر اس سے کسی بھی طرح کے لین دین پر پابندی ہو گی۔

بیان کے مطابق عبدالعزیز حقانی دہشت گرد گروپ کے سربراہ سراج الدین حقانی کا بھائی ہے اور کئی سالوں سے وہ افغان حکومت کی تنصیبات پر بم حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ اس میں مبینہ طور پر عملاً شریک رہا ہے۔

گزشتہ سال اگست میں امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام "ریوارڈز فار جسٹس" کے تحت عبدالعزیز حقانی کی گرفتاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے پچاس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

حقانی نیٹ ورک کو امریکہ 2012ء میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے بہت سے رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

حقانی نیٹ ورک پر الزام ہے کہ وہ افغانستان میں نہ صرف افغان حکومت اور شہریوں بلکہ امریکی مفادات پر ہلاکت خیز حملوں کے علاوہ اغوا اور دیگر ایسے جرائم میں ملوث ہے۔

XS
SM
MD
LG