رسائی کے لنکس

مشرق وسطیٰ سے امریکہ جانے والی پروازوں کی سیکورٹی سخت


ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ
ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ

امریکی محکمہٴ ہوم لینڈ سیکورٹی نے یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا ہے جب روسی طیارے میں بم رکھنے کی اطلاعات کی تصدیق کے لئے تحقیقات جاری ہیں

امریکہ نے مصر میں گرنے والے روسی مسافر بردار طیارے میں بم رکھے جانے کے امکانات کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں جمعہ کو ان ہوائی اڈوں پر سیکورٹی بڑھا دی ہے، جہاں سے امریکہ کے لئے براہ راست پروازیں روانہ ہوتی ہیں۔

امریکی محکمہٴ ہوم لینڈ سیکورٹی نے یہ اقدام ایسے وقت اٹھایا ہے جب روسی طیارے میں بم رکھنے کی اطلاعات کی تصدیق کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے سربراہ جے جونسن کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ اقدامات حفاظتی تدابیر کے تحت اٹھائے ہیں اور ان پروازوں پر جو براہ راست امریکی شہروں کو روانہ ہوتی ہیں پہلے سے موجود ہوابازی کے لئے درکار سیکورٹی کی شرائط کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

تاہم، انھوں نے ان ہوائی اڈوں کی نشاندہی نہیں کی جن پر سیکورٹی کے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں۔

جونسن کا کہنا ہےتھا کہ ہوائی اڈوں پر خصوصی طور پر جہاز میں رکھے گئے سامان کی اضافی چھان بین کی جائے گی اور غیر ملکی حکام کے ہمراہ سیکورٹی کا توسیعی عمل دہرایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ان کی ایجنسی بیرون ملک ہوائی اڈوں کی سیکورٹی کے دوران مقامی حکام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG