رسائی کے لنکس

رواں سال کے اوائل میں امریکہ نے ان کی فراہمی اس وقت معطل کر دی جب مصر کی نئی حکومت نے گزشتہ سال اقتدار سے ہٹائے جانے والے سابق صدر کے حامیو ں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی۔

امریکہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت کے سسلسلے میں مصر کو 10 اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے مصری ہم منصب سے فون پر بات کرتے ہوئے ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی تصدیق کی۔

یہ جنگی ہیلی کاپٹر اس سال کے اوائل میں فراہم کیے جانے تھے لیکن امریکہ نے ان کی فراہمی اس وقت معطل کر دی جب مصر کی نئی حکومت نے گزشتہ سال اقتدار سے ہٹائے جانے والے سابق صدر کے حامیو ں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی۔

اس سال اپریل میں امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ یہ پابندی اٹھا لی جائے گی۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہیگل اور مصر کے وزیر دفاع صادق صبوحی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی علاقائی سلامتی کی صورت حال اور امریکہ کی قیادت میں اتحاد کی طرف سے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں سے نمٹنے کے بارے میں بھی بات کی تھی۔

ہیگل نے غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کرانے میں مصر کے کردار پر صبوحی کا شکریہ ادا کیا.

ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی تصدیق ایک ایسے وقت کی گئی جب ہفتہ یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ قاہرہ پیر کو فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فتح اورحماس کے نمائندوں کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرے گا۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان پچاس روز تک سخت لڑائی جاری رہی تھی جس کا خاتمہ 26 اگست کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ہوا۔

فلسطینی اور اسرائیلی مزکرات کاروں کے درمیان بدھ کو ملاقات ہو گی۔

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کا ایک بڑاحصہ تباہی کا شکارہوا ور تقریباً 2100 افراد ہلاک ہو گئے دوسری طرف اسرئیلی ہلاکتوں کی تعداد بہت کم رہی اور وہاں تقریباً 70 افراد مارے گئے۔

XS
SM
MD
LG