رسائی کے لنکس

امریکہ نے کراچی پولیس کو جدید آلات فراہم کردیے


جدید طرز کے آلات میں 85 آئٹمز شامل ہیں جسمیں کپمیوٹرازڈ اسکینرز سمیت بلاسٹ انویسٹی گیشن اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنانے کے آلات ہیں ۔


پاکستان اور امریکہ کے مابین) (Anti Terrorism Assistance)اے ٹی اے(کے تحت اس کی جانب سے کراچی پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید آلات فراہم کئے گئے ہیں۔

کراچی میں موجود سینٹرل پولیس کے دفتر میں امریکی نمائندوں امریکن قونصلیٹ کے نمائندے برائس مائیلز اور پروگرام برائے انسداد دہشتگردی معاونت یو ایس ایمبیسی رابرٹ کلارک نے آئی جی سندھ فیاض لغاری کو 50 ہزار امریکن ڈالرز کی مالیت کے جدید آلات فراہم کئے گَئے ہیں۔

جدید طرز کے آلات میں 85 آئٹمز شامل ہیں جسمیں کپمیوٹرازڈ اسکینرز سمیت بلاسٹ انویسٹی گیشن اور دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کے آلات ہیں ۔ کراچی پولیس کے مطابق ان جدید آلات میں مختلف جدید قسم کے آلات آلات شامل ہیں جس سے بم کی موجودگی اور تلاش میں مدد ملے گی۔

آئی جی سندھ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بم دھماکے کئے جارہے ہیں ان دھماکہ خیز مواد سےس نمٹنے کیلئے ان جدید آلات کا استعمال معاون ثابت ہوگا۔

کراچی میں پرتشدد واقعات اور آئے روز ہونےوالے بم دھماکوں پر قابو پانے کیلئے کراچی کی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں پولیس کے پاس مناسب آلات موجود نہ تھے جس سے ان دھماکوں کو ناکام بنایا جائے۔

اے ٹی اے پروگرام امریکی ماہرین کی جانب سے پاکستان کے سیکیورٹ اداروں جدید طرز کے کورسز کرائے جارپے ہیں تاکہ دہشتگردی پر قابوپایا جاسکے۔ امریکی ایمبیسی کی جانب سے فراہم کئے گئے یہ جدیدآلات سندھ پولیس پوسٹ بلاسٹ انویسٹی گیشن کے سلسلے میں جاری کورس کا حصہ بنیں گے جس سے دھماکہ خیز مواد کی تلاشی میں آسانی ہوگی اور مواد کو پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنایاجاسکے گا۔ جس سے بڑی تباہی سے بچنے میں مدد ملےگی۔
XS
SM
MD
LG