رسائی کے لنکس

امریکہ: خاتون اول کا مایا اینجیلو کو خراج عقیدت


میشل اوباما تقریب میں اظہار خیال کر رہی ہیں
میشل اوباما تقریب میں اظہار خیال کر رہی ہیں

صدر براک اوباما نے 2011 میں مایا کو ملک کے سب سے بڑے سیولین اعزاز تمغہ آزادی "میڈل آف فریڈم" سے نوازا تھا۔

امریکی خاتون اول میشل اوباما اور سابق صدر بل کلنٹن سمیت کئی نامور شخصیات نے ہفتہ کو شاعرہ، مصنفہ اور معاشرتی حقوق کی سرگرم کارکن مایا اینجیلو کو ایک نجی تقریب میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مایا اینجیلو 86 سال کی عمر میں 28 مئی کو انتقال کر گئی تھیں۔

اینجیلو ونسٹن سالم میں ویک فارسٹ یورنیورسٹی میں تین دہائی تک دریس سے وابستہ رہیں جس کا ذکر ان کی ساتھی اوپرا وینفرے اور اداکار سیسلے ٹائیسن نے اس تقریب میں اپنی تقاریر میں کیا۔

مایا نے 1993ء بل کلنٹن کی پہلی مرتبہ بطور صدر تقریب حلف برداری میں اپنی لکھی نظم ’’آن دی پلس آف مارننگ‘‘ پڑھی تھی۔

1969ء میں ’’آئی نو وائے دا کیجڈ برڈ سنگ‘‘ نامی اپنی سوانح عمری کا لکھنا ان کے لیے سب سے زیادہ وجہ شہرت بنا اور بعد میں ان کے تحریری مسودے امریکی درسگاہوں میں پڑھائے جانے لگے۔

مایا نے اسٹیج پر بھی کام کیا اور رقص، معاشرتی حقوق کی کارکن، گائیکی، ہدایتکاری اور ڈرامہ نگاری میں انہیں گرامی ایوارڈ بھی ملا۔

صدر براک اوباما نے 2011ء میں مایا کو ملک کے سب سے بڑے سیولین اعزاز تمغہ آزادی "میڈل آف فریڈم" سے نوازا تھا۔

مایا کے انتقال پر صدر اوباما کا کہنا تھا کہ میشل اور ان کے لیے وہ لمحات محبوب ترین تھے جو انہوں نے مایا کے ساتھ گزارے۔
XS
SM
MD
LG