رسائی کے لنکس

آئیووا: فائرنگ کے واقعہ میں دو پولیس اہلکار ہلاک


ڈیس موئنس کے سارجنٹ پال پاریزک
ڈیس موئنس کے سارجنٹ پال پاریزک

ان دونوں واقعات میں مارے جانے والے اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا۔

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ ریاست آئیووا میں فائرنگ کے واقعات میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پہلا واقعہ رات دیر گئے اربن ڈیل میں پیش آیا جہاں پولیس کو گولی چلنے کی آواز کی اطلاع ملی اور جیسے ہی اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو وہاں ایک پولیس اہلکار گولی کا نشانہ بن کر موت کا شکار ہو چکے تھے۔

تقریباً 20 منٹ کے بعد ڈیس موئنس میں بھی ایک پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوگیا۔

ان دونوں واقعات میں مارے جانے والے اپنی اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا۔

ڈیس موئنس کے سارجنٹ پال پاریزک نے کہا " کوئی شخص وہاں ہے جو پولیس افسروں پر فائرنگ کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ وہ کسی اور (آدمی) کو نقصان پہنچائے (اس کا پتا چلایا جا سکے)۔"

حکام مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں تاہم ان کے بقول ان کے پاس کوئی ایسی اطلاع نہیں جس سے عوام کو فوری طور پر آگاہ کیا جا سکے۔

اربن ڈیل شہر ڈیس موئنس کے میٹرپولیٹن کے علاقے میں واقع ہے جہاں پولیس کے پچاس افسر کام کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG