رسائی کے لنکس

امریکی معیشت سے 85 ہزار آسامیاں خارج


امریکی معیشت سے 85 ہزار آسامیاں خارج
امریکی معیشت سے 85 ہزار آسامیاں خارج

پچھلے مہینے امریکی معیشت کُل 85 ہزار ملازمتوں سے محروم ہوگئى، جبکہ محکمہ محنت کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی شرح بدستور دس فیصد ہے۔

روز گار سے محروم ہونے والوں کی یہ تعداد اُس سے کہیں زیادہ ہے، جس کی کئى ماہرینِ اقتصادیات نے پیش گوئى کی تھی۔ لیکن پھر بھی یہ تعداد اقتصادی بحران کے اُس بدترین مرحلے کے مقا بلے میں بہت کم ہے، جب ہر مہینے ملک میں سات لاکھ لوگ اپنے روز گار سے محروم ہورہے تھے۔

جمعے کے روز بے روزگاری کے بارے میں اس مایوس کُن رپورٹ کے بعد صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی کی طرف جانے والی سڑک ”کبھی سیدھی نہیں ہوتی“۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریر کے دوران کئى ارب ڈلر کے ایک ایسے پروگرام کی نقاب کُشائى کی، جس کا مقصد ٹیکس کریڈٹ اور نجی سرمایہ کاری سے کام لیتے ہوئے صاف ستھری توانائى کے میدان میں مصنوعات سازی کے شعبے میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ صدر نے کہا ہے کہ وہ روزگار فراہم کر نے کی کوششوں میں توسیع کے لیے کانگریس سے مزید پانچ ارب ڈالر کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG