رسائی کے لنکس

ویتنام کے کمیونسٹ لیڈر امریکہ کا دورہ کریں گے


فائل

فائل

مسٹر ترونگ ویتنام کے پہلے کمیونسٹ لیڈر ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے 40 برس بعد، وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں

ویتنام کے کمیونسٹ لیڈر نگوئین پھو ترونگ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صدر براک اوباما سے ملاقات کریں گے، جس دوران تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہٴخیال ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ صدر براک اوباما امریکہ ویتنام جامع پارٹنر شپ کے مزید استحکام کے لئے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، نگوئین پھوترونگ کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں۔

مسٹر ترونگ ویتنام کے پہلے کمیونسٹ لیڈر ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے 40 برس بعد، وائٹ ہاؤس کا دورہ کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان 20 برس قبل تعلقات معمول پر آگئے تھے اور گزشتہ برسوں میں علاقائی تناؤ میں چین کی مداخلت کے بعد یہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مسٹر ترونگ کے ساتھ صدر اوباما کی ملاقات میں ٹریڈ پیسفک پارنٹر شپ (ٹی پی پی)، انسانی حقوق اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے موضوعات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG