رسائی کے لنکس

یورپ میں ممکنہ حملوں کا خطرہ، امریکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت


بیان میں امریکیوں سے کہا گیا کہ وہ پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور سیاحتی مقامات، ہوٹلز، ریستورانوں، عبادتگاہوں کے علاوہ دوران سفر بھی چوکس رہیں۔

امریکہ نے یورپ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خاص طور پر سالانہ تعطیلات کے دوران "دہشت گرد حملوں کے انتہائی خطرے" سے آگاہ رہیں۔

پیر کو محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ "قابل اعتماد معلومات" یہ ظاہر کرتی ہیں کہ داعش اور القاعدہ کے عسکریت پسند یورپ میں تعطیلات کے دنوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

بیان میں متنبہ کیا گیا کہ "عسکریت پسندوں سے ہمدردی رکھنے والے یا بذات خود عسکریت پسندی اختیار کرنے یہ حملے کر سکتے ہیں۔"

محکمہ خارجہ نے ان مسافروں کو تعطیلات سے وابستہ تہواروں اور بازاروں میں جانے سے بھی محتاط رہنے کا کہا ہے۔

بیان میں امریکیوں سے کہا گیا کہ وہ پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور سیاحتی مقامات، ہوٹلز، ریستورانوں، عبادتگاہوں کے علاوہ دوران سفر بھی چوکس رہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں یورپ کی طرف سے دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا لیکن ساتھ ہی یہ کہا کہ امریکہ کی ان ممکنہ حملوں پر تشویش برقرار ہے۔

حالیہ برسوں میں فرانس اور بیلجیئم سمیت مختلف یورپی ممالک میں دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG