رسائی کے لنکس

طوفانی بارش اور جھکڑ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 292ہوگئی


طوفانی بارش اور جھکڑ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 292ہوگئی
طوفانی بارش اور جھکڑ: ہلاک ہونے والوں کی تعداد 292ہوگئی

امریکی صدر براک اباما نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا نقصان، خصوصاً الاباما میں، دل دہلانے والی نوعیت کا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ طوفان بادو باراں کے باعث ہونے والا نقصان تباہ کُن ہے، اور وعدہ کیا کہ وفاقی حکومت علاقے کی بحالی کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی

امریکی حکام کا کہنا ہےکہ امریکہ کےجنوب میں طوفانی بارشوںاورجھکڑچلنے کے ایک سلسلے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جن کی کُل تعداد کم ازکم 292تک پہنچ گئی ہے، جس کےبعد یہ چار عشروں میں ملک میں جھکڑ چلنے کا تند و تیز واقع بتایا جاتاہے۔

الاباما کے گورنر رابرٹ بینٹلی نے کہا ہے کہ بدھ کےدِن اُن کی ریاست میں چلنے والے جھکڑ کے باعث کم از کم 194افراد ہلاک ہوئے، جوکہ جنوب کی آٹھ ریاستوں میں طوفان کے باعث آنے والی تباہی شدید نوعیت کی ہے۔ جمعرات کے دِن اپنے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ الاباما میں ہونے والی کُل ہلاکتوں کی تعداد ایک یا دو روز میں واضح ہو سکے گی۔

امریکی صدر براک اباما نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کا نقصان، خصوصاً الاباما میں، دل دہلانے والی نوعیت کا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے اپنےخطاب میں اُنھوں نے کہا کہ طوفان بادو باراں کےباعث ہونے والا نقصان تباہ کُن ہے، اور وعدہ کیا کہ وفاقی حکومت علاقے کی بحالی کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

بدھ کو رات گئے مسٹر اوباما نے ہنگامی امداد کے لیے گورنر بینٹلی کی درخواست منظور کی، جس میں تلاش اور بازیابی کی کوششیں شامل ہیں۔ آفات سےنبرد آزما ہونےوالی وفاقی ہنگامی انتظامی ایجنسی کے سربراہ کریگ فوگیٹ جمعرات کے دِن الاباما پہنچے۔

نقصان کا جائزہ لینے، مقامی عہدے داروں اور متاثرہ خاندانوں سےملنے کےلیےمسٹراوباما جمعےکو ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

جمعرات کی صبح طلوع ہوتے ہی تباہی کا صحیح اندازہ ہوا۔ امریکہ کےجنوب کی چند کمیونٹیوں میں جھکڑ کےباعث ساری کی ساری آبادیاں ختم ہوگئی ہیں، سڑکیں ملبےکا ڈھیر بنی ہوئی ہیں، اُلٹی ہوئی موٹر گاڑیاں اور گرے ہوئےدرخت اور بجلی کی لائنیں بکھری پڑی ہیں، اوراندازاً دس لاکھ لوگوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ پیر کی رات گئے شدید طوفانوں نےعلاقے کو گھیر رکھا تھا جس کے باعث ٹینیسی میں 33، مسی سیپی میں 32، جورجیا میں 14، ارکینسا میں 11، ورجینیا میں پانچ، لوزیانا میں دو اور کینٹکی میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ یہ امریکہ میں آنے والے طوفانوں میں 3اپریل 1974ء کو آنے والے طوفان سے زیادہ شدید تھا، جس میں 310افراد ہلاک ہوئے تھے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کوموصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق بدھ کی رات گئے کُل 137جھکڑ چلے، جِن میں سے کچھ کی چوڑائی 1.6کلومیٹرتھی۔

XS
SM
MD
LG