رسائی کے لنکس

میکسیکو کے قریب رواں سال کا پہلا سمندری طوفان


میکسیکو کے قریب رواں سال کا پہلا سمندری طوفان
میکسیکو کے قریب رواں سال کا پہلا سمندری طوفان

رواں سال کا پہلا سمندری طوفان بحرالکاہل میں میکسیکو کے ساحلی علاقے کے قریب نمودار ہوا ہے۔

نیشنل ہریکین سنٹر نے سمندری طوفان ’ایڈریئن‘ کی شدت میں آئندہ دو روز کے دوران مزید اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان میں ہواؤں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو گی۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق ’ایڈریئن‘ سے میکسیکو متاثر نہیں ہو گا، لیکن اگر سمندری طوفان کے رخ میں مشرق کی جانب تبدیلی آئی تو ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

امریکہ کی نیشنل اوشیانک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا تھا کہ رواں سال سمندری طوفانوں کی تعداد اوسط سے زیادہ ہو گی اور چھ سے 10 سمندری طوفان آ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG