رسائی کے لنکس

میننگ ’جیل مینوئل‘ کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی مرتکب


سابق انٹیلی جنس تجزیہ کار کو جاسوسی کے جرم پر2013ء میں سزا سنائی گئی تھی۔ اُن پر 700000سے زائد دستاویزات، وڈیوز، سفارتی کیبلز اور محاذ جنگ کی روداد پر مبنی کاغذات ’وکی لیکز‘ کو افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا

ضوابط کے خلاف، سرکاری انکشافات کرنے والی، چیلسیا میننگ، جنھیں جیل ضوابط کی خلاف ورزی کا مجرم پایا گیا تھا، اُن کے وکیل نے بتایا ہے کہ وِکی لیکس کی کلاسی فائیڈ دستاویزات کو افشا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 35 برس کی چیلسیا اِس وقت کینساس کے فوجی قید میں ہیں۔ اُن پر تین ہفتے کی تفریح پر پابندی عائد رہے گی۔

جنس تبدیل ہونے والے آرمی پرائیویٹ پر الزام ہے کہ اُن سے باقی چیزوں کے علاوہ، ’وینٹی فیئر’ کی ایک کاپی برآمد کی گئی تھی، جس میں سر ورق پر سابق اولمپک ایتھلیٹ، بروس جینر کی تصویر اور مضامین درج تھے، جو جنس کی تبدیلی کے بعد اب مؤنث ہیں۔

سابق انٹیلی جنس تجزیہ کار کو جاسوسی کے جرم پر2013ء میں سزا سنائی گئی تھی۔ اُن پر 700000سے زائد دستاویزات، وڈیوز، سفارتی کیبلز اور محاذ جنگ کی روداد پر مبنی کاغذات ’وکی لیکز‘ کو افشا کرنے کا الزام تھا۔

فوج نے گذشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ’ایک منصفانہ اور مساوی ضابطے‘ پر عمل درآمد کے عزم پر قائم ہے، اور ایسی سزا اصلاحی نظام کا ایک عام حصہ ہے جس کا مقصد قیدیوں کو جیل کے ضوابط پر عمل کرنے کا پابند بنایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG