رسائی کے لنکس

ایران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات چاہتے ہیں: امریکہ


وائیٹ ہاؤس کی جانب سے حسن روحانی کو، جنہیں ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی نسبت اعتدال پسند سمجھا جاتا ہے، ایران کا نیا صدر بننے پر مبارک دی گئی۔

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے نئے صدر حسن روحانی کے ساتھ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کے حوالے سے کام کرنے کو تیار ہے بشرطیکہ ایران خود بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لے۔

وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ’صدر روحانی کی حکومت ایران کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ عالمی برادری کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر پائے جانے والے تحفظات کو ختم کرنے کے کچھ اقدامات اٹھائے۔‘

وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ’اگر ایران کی نئی حکومت نے عالمی سطح پر اٹھنے والے خدشات کو دور کرنے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے تو امریکہ ایران کا ساتھ دے گا۔‘

وائیٹ ہاؤس کی جانب سے حسن روحانی کو، جنہیں ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی نسبت اعتدال پسند سمجھا جاتا ہے، ایران کا نیا صدر بننے پر مبارک دی گئی۔

حسن روحانی جُون کے مہینے میں ایران کے نئے صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے گذشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
XS
SM
MD
LG