رسائی کے لنکس

امریکی کانگریس صحت کی دیکھ بھال کی اصلاحات کا بل جلد منظور کرلے گی: وائیٹ ہاؤس


امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر جان بوئنر
امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر جان بوئنر

امریکی صدر اوباما کے اعلیٰ ترین سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ انہیں اعتماد ہے کہ امریکی کانگریس صحت کی دیکھ بھال کی اصلاحات کے بل کو جلد ہی منظور کر لے گی لیکن اُنھوں نےکہا کہ یہ ایک جدو جہد ہو گی۔

اتوار کےر وز سی این این پر ٹیلی کاسٹ کیے گئے ایک انٹر ویو میں وائیٹ ہاؤس کے مشیراعلی ٰ ڈیوڈ ایکسلراڈ نے کہا کہ اُن کا خیال ہے کہ قانون سازوں کو احساس ہو گیا ہے کہ اُنہیں اب کوئی اقدام کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی اصلاحات کے بل کی منظوری دینے کی ضرورت ہے، وگرنہ، بقول اُن کے، امریکی لوگوں کے لیے انتہائی تشویشناک نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔

مسٹر ایکسلروڈ نے کہا کہ لابی کرنے والے گروپس صحت کی دیکھ بھال کی اصلاحات کے بل کو شکست دینے کی کوشش میں بڑی تعداد میں کیپیٹول ہِل میں اکٹھے ہو رہے ہیں ۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اقلیتی لیڈر جان بوئنر نے اتوار کے روز سی این این پر کہا کہ امریکی عوام صحت کی انشورنس کو، بقول اُن کے، سرکاری انتظام کے تحت نہیں چاہتے ۔ کانگریس کے ری پبلکن رکن نے کہا کہ وہ بل کو قانون بننے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، اور اُن کا خیال ہے کہ ڈیمو کریٹ ارکان کے پاس اصلاحات کی تائید کے لیے کافی ووٹ نہیں ہوں گے ۔

XS
SM
MD
LG