رسائی کے لنکس

امریکہ کے قومی سلامتی کے مُشیر کا دورہ مشرقِ وسطیٰ


امریکہ کے قومی سلامتی کے مُشیر کا دورہ مشرقِ وسطیٰ
امریکہ کے قومی سلامتی کے مُشیر کا دورہ مشرقِ وسطیٰ

قومی سلامتی کے امور کے لیے صدر براک اوباما کے مُشیر نے اپنے مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ دورے کے آخری مرحلے میں جمعے کے روز لبنان کے لیڈروں سے ملاقات کی ہے۔

ریٹائرڈ جنرل جِم جوبز نے بیروت میں لبنانی عہدے داروں سے کہا ہے کہ امریکہ لبنان کی مسلح افواج جیسے اداروں کو طاقتور بنانے کی حمایت کرتا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر نے کہا ہے کہ لیڈروں نے مختلف شعبوں دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کرنے پر بھی غور کیا ہے۔

جونز نے اقتدارِ اعلیٰ کے حامل ملک کی حیثیت سے لبنان کے لیے امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا اور اُس کے لیڈروں کو یقین دلایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے لبنان کے مفادات کو قربان نہیں کیا جائے گا۔

امریکہ نے شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات کیے ہیں، جسے 2005 میں لبنان کے سابق وزیرِ اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوّث بتایا گیا تھا۔

جنرل جونز نے اسی ہفتے کے دوران اس سے پہلے سعودی عرب، اسرائیل اور فلسطینی لیڈروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

XS
SM
MD
LG