رسائی کے لنکس

اوباما نے قرض کی حد بڑھا دی


امریکی صدر براک اوباما نے ایک مسؤدہٴ قانون پر دستخط کر دیے ہیں جس تحت امریکہ اب پہلے سے تقریباً 20 کھرب ڈالر زیادہ قرض لے سکے گا۔

صدر نے جمعے کی رات کو وائٹ ہاؤس میں نسبتاً خاموشی سے اس مسؤدہٴ قانون پر دستخط کر دیے۔

امریکہ اب زیادہ سے زیادہ 143 کھرب ڈالر قرض لے سکے گا۔ امریکہ پہلے ہی سابقہ حد عبور کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

یہ تبدیلی ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حکومتی خسارے سے متعلق امریکی عوام کی تشویش بڑھ رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG