رسائی کے لنکس

امریکہ کی جانب سے پاک امریکہ بزنس میچنگ سروس قائم کرنے کا اعلان

  • ب

امریکہ کی جانب سے پاک امریکہ بزنس میچنگ سروس قائم کرنے کا اعلان

امریکہ کی جانب سے پاک امریکہ بزنس میچنگ سروس قائم کرنے کا اعلان

امریکہ کی طرف سے بدھ کو ایک نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے پاکستان کے کاروباری افراد امریکی کمرشل سروس سے اپنا اندراج کروا کر سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے تاکہ وہ پاکستانی اداروں سے شراکت داری قائم کرنیکے خواہاں امریکی کمپنیوں کو اپنے حقیقی ہونے کا ثبوت پیش کرسکیں۔

اس بات کا اعلان امریکی کمرشل قونصلر ولیم سینٹر نے پشاور میں صوبہ سرحد اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں دیے گئے ایک ظہرانے میں کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ولیم سینٹر نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مواقع کے فروغ سے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کا امریکی عزم مزید پختہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ پاک امریکہ بزنس میچنگ سروس کے قیام سے پاکستانی کمپنیوں کو ان امریکی کمپنیوں سے روابط کا موقع ملے گا جو شراکت داروں کی منتظر ہیں لیکن انھیں تلاش کرنے کے بہترین طریقوں کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

امریکہ کی کمرشل سروس1980ء سے پاکستان میں کام کررہی ہے۔ تجارتی شراکت داری کے سلسلہ میں اس نئی پیش رفت کے علاوہ کمرشل سروس اس وقت سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے امریکی دوروں کے ایک سلسلے کو منظم کررہی ہے۔

2010ء کے لیے اس کی مجوزہ سرگرمیوں میں تجارتی قانون کی ترقی کے لیے استعداد کار بڑھانے کے پروگرام، ترجیحات کے یکساں نظام تک رسائی کے سلسلہ میں مشاورت فراہم کرنے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد اور امریکہ میں کاروبار کے حوالے سے انٹرن شپ پروگرام شامل ہیں۔

میچنگ سروس کے لیے اندراج کروانے کے خواہاں کاروباری ادارے فون نمبر051-2082530فیکس نمبر051-28239810یا پھر anthony.alfaonso@mail.doc.govپر امریکی کمرشل سروس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG