رسائی کے لنکس

سرحدکی ایلیٹ فور س کے لیے امریکی امداد


سرحدکی ایلیٹ فور س کے لیے امریکی امداد
سرحدکی ایلیٹ فور س کے لیے امریکی امداد

امریکہ نے صوبہ سرحد کی ایلیٹ فورس کے لیے ساڑھے 12 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی بکتر بند گاڑیاں اور ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے نگرانی کے آلات صوبائی پولیس کے سربراہ ملک نوید کے حوالے کیے ہیں۔ نگرانی کے آلات میں رات کو دیکھنے والی دوربینیں شامل ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بکتر بند گاڑیاں اور فراہم کیے جانے والے دیگر آلات صوبہ سرحد کی ایلیٹ فورس کے اُن جوانوں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے جو انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں اگلے محاذوں پر سرگرم عمل ہیں۔ بیان کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ سامان حوالے کرنے کی تقریب کے موقع پر امریکی قونصل جنرل کینڈیس پٹنم نے کہا کہ امریکہ ، بالخصوص پشاور قونصل خانہ ، پشاور اور پورے صوبے کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے اوراُن کے دفاع کے لیے سرحد پولیس کی جانب سے دی جانے والی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

بیان کے مطابق امریکہ آلات، تربیت اور پولیس کے اداروں کی تزئین اور بحالی کے ذریعے پاکستان میں قانون کی عمل داری کے قیام میں اعانت فراہم کرتا ہے اور صرف 2009 ء میں امریکہ کی جانب سے شہری قانون کے نفاذ کے لیے دی جانے والی اعانت کا کل حجم چار ارب روپے سے زائد تھا۔

XS
SM
MD
LG