رسائی کے لنکس

ڈیموکریٹس نے بحٹ منظورکرانے کی کوشش ترک کردی


امریکی سینیٹ کے اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ
امریکی سینیٹ کے اکثریتی لیڈر ہیری ریڈ

امریکی سینٹک میں ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنماؤں نے اگلے سال کے لیے امریکی حکومت کے 1.2 ٹریلین ڈالر کے مالیاتی اخراجات کابجٹ منظور کرانے کی کوششیں ترک کردی ہیں۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنماؤں نے اگلے سال کے لیے امریکی حکومت کے 1.2 ٹریلین ڈالر کے مالیاتی اخراجات کابجٹ منظور کرانے کی کوششیں ترک کردی ہیں۔

سینیٹ کے اکثریتی راہنما ہیری ریڈ نے جمعرات کو یہ اعلان کیا کہ وہ حزب اختلاف کے ری پبلیکن قانون سازوں کے سامنے ووٹنگ کے لیے ایسی تجاویز نہیں لائیں گے جن میں وہ اپنی ریاستوں اور اضلاع کے انفرادی حیثیت کےسات ہزار خصوصی منصوبوں کے لیے فنڈز شامل کرانا چاہتے ہیں۔ ان مجوزہ منصوبوں پر اربوں ڈالر کے اخراجات آسکتے ہیں۔

سینیٹ کے ری پبلیکن لیڈر مچ مک کونیل نے انہیں اس پر قائل کیا کہ بل کے حق میں ووٹ دینے پر غور کرنے والے کافی ری پبلکنز اس سے پھر سکتے ہیں۔

کچھ مخالف ری پبلیکن قانون ساز تاخیری حربے کے طورپر بل مسودے کے تمام 1934 صفحات سینیٹ میں پڑھنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

ہنری ریڈ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے شروع کے مرکزی حکومت کے اخراجات پورے کرنے کے لیے وہ اور مک کونیل مل کر ایک مسودے پر کام کریں گے تاکہ ا س دوران ری پبلیکن پارٹی ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریتی نشستیں اور سینیٹ میں مزید چھ سیٹیں سنبھال لیں۔ جس سے انہیں قانون سازی کے عمل میں زیادہ قوت حاصل ہوجائے گی۔

XS
SM
MD
LG