رسائی کے لنکس

امریکہ: 2012ء کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن


بہت سے امریکی خاندان حالیہ چند ہفتوں میں ٹیکس کے لیے اپنی آمدنی کے گوشوارے پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔

سال 2012ء میں امریکیوں کو حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔ امریکیوں کی اکثریت ہر برس اپنی آمدنی کے حساب کتاب اور ٹیکس فائل کرنے کے لیے آخری دن تک کا انتظار کرتی ہے۔ یوں بہت سے امریکی ٹیکس ادا کرنے کے آخری روز ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

بہت سے امریکی خاندان حالیہ چند ہفتوں میں ٹیکس کے لیے اپنی آمدنی کے گوشوارے پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں۔

امریکی محکمہ ِ ٹیکس ’انٹرنل ریوینیو ٹیکسز‘ کی جانب سے رواں برس ہر امریکی خاندان کو 2800 ڈالر ’ری فنڈ‘ کی مد میں ادا کیے گئے۔ یہ رقم گذشتہ برس کی آمدنی پر ادا کیے گئے ٹیکس پر دی گئی۔



صدر اوباما اور ان کی اہلیہ نے جمعے کے روز 2012ء کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے جاری کیے ہیں۔ ان گوشواروں کی رُو سے انہوں نے گذشتہ برس چھ لاکھ آٹھ ہزار چھ سو گیارہ ڈالر کمائے اور اس آمدنی پر ایک لاکھ بارہ ہزار دو سو چودہ ڈالر ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں اپنی آمدنی کا ایک چوتھائی حصہ مختلف خیراتی اداروں کو دینے کا ذکر بھی کیا ہے جس کی وجہ سے انہیں ٹیکسوں کی مد میں چھوٹ بھی حاصل ہوئی۔

صدر اوباما کی آمدنی ایک عام امریکی خاندان سے تقریبا بارہ گنا زیادہ ہے۔ ایک عام امریکی خاندان کی سالانہ آمدن تقریبا پچاس ہزار ڈالر ہے۔
XS
SM
MD
LG